Home » Movie, Drama and Series Reviews » جے بھیم (تبصرہ) | بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی کہانی

جے بھیم (تبصرہ) | بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی کہانی

جے بھیم

تبصرہ

0

Jai Bhim

نچلی ذات کے ہندوؤں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی کہانی

Follow
User Rating: 3.59 ( 5 votes)

فلم: جے بھیم
صنف: جرم و سزا، قانون
ہدایتکار: ٹی جے ناناویل
اداکار: سوریا، لیجومول جوزے
تبصرہ نگار: عاقب رضا
میری ریٹنگ: پانچ میں سے چار سٹار
.
.
یہ فلم ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے۔ جے بھیم کافی عرصہ سے دیکھنے والی فہرست میں شامل تھی۔ رات کو دیکھی اور اس فلم نے بہت مضطرب کیا۔
فلم میں جیسے حالات دکھائے گئے ہیں، یہی سب پاکستان میں بھی ہوتا ہے۔ یا شاید سارے برصغیر میں ایسا ہی یہی ہے۔
کہنے کو سب انسان برابر ہیں لیکن یہ سب باتوں کی حد تک ہی ہے۔ حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔ خود سے غریب کو ہم حقیر سمجھتے ہیں۔
فلم کی کہانی بھی ذات پات کی وجہ سے ہونے والی نا انصافیوں پر مبنی ہے۔ ایک گاؤں میں رہنے والے نچلی ذات کے لوگوں کو اونچی ذات والے اپنے پاؤں کی جوتی سمجھتے ہیں۔ انہیں انسان کا درجہ بھی نہیں دیتے۔ چھوٹی ذات والے کچھ غلط کر دیں تو ان کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ اونچی ذات والے اسی جرم میں ملوث ہونے کے باوجود بھی آزاد رہتے ہیں۔

_


کہانی ہے تین مردوں کی جنہیں گاؤں کے سر پنچ کے گھر میں چوری کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے۔
چھوٹی ذات سے تعلق رکھتے ہیں تو یہی چور ہوں گے، ان کا تو کام ہی ہے چوری کرنا۔

ان پر دباؤ ڈال کر وہ جرم قبول کرنے کے لیے کہا جاتا ہے جو انہوں نے کیا ہی نہیں۔ ان کا جرم تو بس غریب ہونا اور چھوٹی ذات سے تعلق ہے۔

یوں امیروں کو سرٹیفکیٹ مل گیا ہے ان پر ظلم کریں۔ کوئی اس ظلم کے خلاف بولے بھی نہ۔ لیکن جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
انصاف کے حصول کے لیے بڑی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ کبھی زندگی کی تو کبھی عزت کی۔ سچ کا راستہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ ہر کوئی منزل پر نہیں پہنچ سکتا۔ منزل پر پہنچنے کے لیے کڑے امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔
ایسا ہی ایک امتحان کا سامنا کرتی ہے ان تینوں مردوں میں سے ایک مرد کی بیوی۔ وہ اپنے شوہر کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ہر طوفان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوتی ہے۔ اس کا ساتھ دیتا ہے ایک وکیل۔ وہ معاشرے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتا ہے۔ مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن مدد کرتا ہے۔

_

ایک بہترین سبق آموز سچ واقعے پر مبنی فلم دیکھنے کے خواہش مند ہیں تو پہلی فرصت میں یہ فلم دیکھ ڈالیں۔

جے بھیم آپ لوگوں کو مضطرب کرے گی۔ انسان ہونے پر شرمندہ کرے گی لیکن حوصلہ بھی دے گی۔ اگر ہمت، حوصلہ اور مقابلہ کرنے کی جرات ہو تو سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جے بھیم فلم ایمازون پرائم پر دستیاب ہے۔

عاقب رضا کا گزشتہ تبصرہ

The Crowded Room | Gripping Psychological Thriller

About Aqib Raza

Aqib Raza avidly review movies, dramas and series. He's good at analysis of all the genres of film, music and drama industry. He has a degree of BS in Administration. You can contact Aqib Raza aqib62571@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *