دوسرا روزہ | فدیہ
دوسرا روزہ | فدیہ
Home » Fehmiology Recounts » دوسرا روزہ | رمضان کریم | ۲۰۲۳

دوسرا روزہ | رمضان کریم | ۲۰۲۳

رمضان کریم ۲۰۲۳

دوسرا روزہ

رمضان کریم ۲۰۲۳ کی یادداشتیں

Follow
User Rating: 3.95 ( 3 votes)

دوسرا روزہ

رمضان کریم ۲۰۲۳/۱۴۴۴ء

گزشتہ روز فدیہ کا ذکر ہوا تھا تو آج میں اسی اہم مدعا پر بات کرنے والی ہوں۔ جیسا کہ میں بارہا بتا چکی ہوں میں بوجوہ روزہ نہیں رکھ سکتی۔ اس لیے جب سے میں نے خود کمانا شروع کیا ہے، ہر سال فدیہ دینے کا اہتمام کرتی ہوں۔ چونکہ میری آمدن لگی بندھی نہیں ہے تو عموماً فدیہ کی نیت سے پیسے الگ رکھتی ہوں تاکہ عین موقع پر اس ثواب سے محروم نہ رہ جاؤں۔۔۔ جو روزے نہ رکھ سکنے کے سبب ضائع ہو جاتا ہے۔ بے شک اللہ سبحانہ و تعالٰی دلوں کے بھید خوب جانتا ہے۔

۔

ہم میں سے کئی لوگ کسی نہ کسی وجہ سے روزے کی سعادت سے محروم ہوں گے۔ لیکن اللہ سبحانہ و تعالٰی بڑا کارساز ہے، وہ کسی کو بھی اجر و ثواب سے محروم نہیں رکھتا۔ آپ فدیہ ادا کر کے بھی نیکیاں کما سکتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ فدیہ کتنا ہو؟

یہ رقم کس کو دینی چاہیئے؟ یا فدیہ کا مصرف کیا ہے؟

نماز یا روزے کا فدیہ (صدقۂِ فطر کی مقدار تقریباً پونے دو کلو گندم یا گندم کا آٹا یا اس کی قیمت کے برابر ہوتا ہے۔ فدیہ کا مصرف وہی ہے جو زکوٰۃ کا ہے یعنی وہ مسلمان مستحق ہو۔۔۔ جو سید اور ہاشمی نہ ہو اور نہ ہی صاحبِ نصاب ہو۔ پس اگر فدیہ دینے والے کے قریبی رشتہ داروں میں کوئی مستحقِ زکوٰۃ ہو تو اسے فدیہ دینا دُہرے اجر کا باعث ہو گا۔ ایک صدقہ اور دوسرا صلہ رحمی کا۔ بعینہٖ دینی مدارس کے مستحق طلبہ پر صرف کرنا دوہرے ثواب کا باعث ہے، ایک صدقہ اور ایک اشاعتِ دین میں حصہ لینا۔ اگر ان دو مصارف میں سے کوئی دست یاب نہ ہو تو کسی بھی مستحقِ زکوٰۃ کو دینے سے فدیہ ادا ہو جائے گا۔

واللہ اعلم

فتویٰ نمبر: 144202201151

دارالافتاء: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

ملاحظہ: یہ فتویٰ فلاحِ عامہ کے لیے نقل کیا گیا ہے۔

۔

آج دوسرا روزہ تھا۔ افطاری میں پکوڑے اور دہی بڑے کھائے۔ پھر دودھ پی لیا۔ افطاری کی تصاویر مل گئی تھیں۔ لیکن زیادہ ضروری امر پہلے ادا کرنا چاہیئے، اس لیے زیرِ نظر تصویر لگائی ہے۔ حسبِ استطاعت فدیہ ادا کر کے کسی کی مشکلات کم کرنے میں مدد دیجئے۔

جَزَاكَ ٱللَّٰهُ خَيْرًا

اللہ سبحانہ و تعالٰی ہم سب کو ہدایت کے راستے پر رکھے۔ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

آمین ثم آمین

فہمیدہ فرید خان کی گزشتہ تحریر بھی پڑھیئے پہلا روزہ

About Fehmeeda Farid Khan

Fehmeeda Farid Khan is a freelance blogger, content writer, translator, tour consultant, proofreader, environmentalist, social mobilizer, poetess and a novelist. As a physically challenged person, she extends advocacy on disability related issues. She's masters in Economics and Linguistics along with B.Ed.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *