Home » Book & Literature Review » عشق عبودیت | حنا وہاب | اردو تبصرہ

عشق عبودیت | حنا وہاب | اردو تبصرہ

عشق عبودیت

تبصرۂ کتب

عشقِ عبودیت از حنا وہاب

سدرہ جاوید کا تبصرہ

Follow
User Rating: 5 ( 1 votes)

عشق عبودیت
حنا وہاب
تجزیہ: سدرہ جاوید

عشق عبودیت مجھے مصنفہ حنا وہاب سے تحفتاً موصول ہوئی تھی۔ وہ ایک بہت عمدہ لکھاری ہیں مگر کتابی شکل میں یہ ان کی پہلی تصنیف ہے۔ جب کتاب پڑھنا شروع کی تو ہر صفحہ کے ساتھ میری دلچسپی بڑھتی ہی گئی۔ یہاں تک کہ اختتام کے قریب میں صفحات دیکھنے لگی کہ اتنے کم کیوں رہ گئے ہیں۔ کیوں کہ یہ ان کتابوں میں سے ہے جن کے بارے میں آپ کا دل کرتا ہے کہ کبھی ختم نہ ہوں۔

~


عشق عبودیت کی تحریر میں طوالت نہیں ہے۔ ہر مرحلے کو بیان کیا گیا ہے مگر بے جا تفصیل نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے شروع سے آخر تک دلچسپی برقرار رہی۔ ہاں یہ ضرور احساس ہوا کاش کچھ دیر اور پڑھ سکتے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کو پڑھ کر کم از کم میرے دل سے تو بہت دعائیں نکلیں۔ اللہ ہمیں بھی اس سعادت سے بہرہ مند فرمائے۔ اس کتاب کو ضرور پڑھیں یہ ایک دل کو چھو لینے والی تحریر ہے۔۔۔
سفرِ حجاز اور بیت اللہ کا دیدار ایک ایسی خواہش ہے جو ہم میں سے ہر ایک کے دل میں بستی ہے۔ عشق عبودیت اللہ کے گھر کی جانب جانے کا ارادہ، مراحل اور بالآخر حج کی سعادت نصیب ہونے کا سفر نامہ ہے۔ اس میں اس دوران کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی اس خوبصورت انداز میں کی گئی ہے کہ تقریباً پوری کتاب پڑھنے کے دوران میری آنکھیں نم ہی رہیں۔ درخواست جمع کرانے کے مسائل، مشکلات اور تحفظات، پھر منظوری کے خدشات۔۔۔ امید اور نا امیدی کے درمیان نتائج کے انتظار کے مشکل لمحات۔ یہ سب بہت پر اثر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ پڑھنے والا اس کو بخوبی محسوس کر سکتا ہے۔
عشق عبودیت کا سفر قدم بہ قدم امتحان ہے۔ برداشت کا، اللہ سے محبت کا، اس کی مخلوق کے ساتھ رحم کا معاملہ کرنے کا۔۔۔ اپنے غصے کو قابو میں رکھنے کا۔ حنا نے یہ سب بہت ہی سادہ مگر جامع انداز میں بیان کیا ہے۔ مناسکِ حج، ہر مرحلے کی مختصر وضاحت۔۔۔ ان کی اہمیت کو قرآن اور سنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔

.


اکثر دیکھنے میں آتا ہے جب لوگ ایسی کوئی بات بیان کرتے ہیں تو اپنے جذبات اور احساسات کو بہت زیادہ فلٹر کر دیتے ہیں۔۔۔ ایسا ظاہر کرتے ہیں جیسے انہیں کوئی تکلیف اور پریشانی پیش نہیں آئی۔ حالانکہ تھکن، غصہ، یہ سب فطری انسانی جذبات ہیں۔ عشق عبودیت میں حنا نے سادگی سے بیان کیا ہے۔ لوگوں کے رویے سے تکلیف بھی ہوتی ہے، تھکن سے برا حال بھی ہوتا ہے، غصہ بھی آتا ہے اور بہت بار رونا بھی آتا ہے۔ لیکن آپ نے خود پر ہر حال میں قابو رکھنا ہے۔ اپنے ثواب کے تھیلے میں سوراخ نہیں کرنا۔ اپنے اللہ پر مکمل یقین رکھنا ہے۔ یہ سب حنا نے عشق عبودیت میں ایک دوست کی سی بے تکلفی سے سمجھایا ہے۔ حنا اسی طرح لکھتی رہیئے۔ آپ کے لیے بہت سا پیار اور دعائیں۔

سدرہ جاوید کا گزشتہ تبصرہ

Black Wave

About Sidra Javed

Sidra Javed is a home maker yet reading enthusiast. She loves reading different genres and likes to share her views with others, hoping this will inspire others to take up reading books. On the contrary she's interested in Calligraphy and Art too. She loves adding creativity and delicacy in food.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *