کوفتہ بنانے کے لیے اجزاء
آدھا کلو بیف قیمہ
ایک عدد بڑی پیاز
کھانے کا ایک چمچہ پسا ہوا لہسن ادرک
ایک چائے کا چمچہ پسی لال مرچ
ایک چائے کا چمچہ پسا دھنیا
دو کھانے کے چمچے بھنے چنے
آٹھ سے دس عدد پسے بادام
ایک کھانے کا چمچہ خشخاش
کوفتہ مصالحہ سالن کے اجزاء
آدھی پیالی تیل
ایک عدد پسی ہوئی پیاز
کھانے کا ایک چمچہ پسا ہوا لہسن ادرک
ایک چائے کا چمچہ نمک
آدھا چائے کا چمچہ پسی لال مرچ
آدھا چائے کا چمچہ ہلدی
دو چائے کے چمچے پسا دھنیا
آدھا چائے کا چمچہ گرم مصالحہ
اور ⅔ پیالی دہی
کوفتہ مصالحہ کی ترکیب
آج میں آپ کو دنیا کے مزیدار کھانوں میں سے ایک کوفتہ بنانے کا طریقہ بتاتا ہوں۔ کوفتے بنانے کے لیے چوپر میں آدھا کلو بیف قیمہ، ایک عدد بڑی پیاز، ایک کھانے کا چمچہ لہسن ادرک، ایک چائے کا چمچہ پسی لال مرچ، ایک چائے کا چمچہ پسا دھنیا، دو کھانے کے چمچے بھنے چنے، آٹھ سے دس عدد پسے بادام اور ایک کھانے کا چمچہ خشخاش ڈال کر پیس لیں۔ اب اس آمیزے میں تھوڑا سا پانی شامل کر کے گولے بنائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
سالن بنانے کے لیے آدھی پیالی تیل گرم کر کے اس میں ایک عدد بلینڈ کی ہوئی پیاز، ایک کھانے کا چمچہ لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر پانچ منٹ اچھی طرح فرائی کریں۔ اب اس میں ایک چائے کاچمچہ نمک، آدھا چائے کا چمچہ پسی لال مرچ، آدھا چائے کاچمچہ ہلدی، دو چائے کے چمچے پسا دھنیا، آدھا چائے کا چمچہ گرم مصالحہ ⅔ پیالی دہی کے ساتھ شامل کر کے اچھی طرح فرائی کریں۔ پھر اس میں کوفتے ڈال کر پکائیں۔ اس کے بعد سالن کے لیے ایک پیالی پانی ڈال کر دس منٹ پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔ آخر میں کٹے ہرے دھنیے، ہری مرچ کے ساتھ گارنش کر کے کوفتہ مصالحہ کھائیں۔ ساتھ تندور کی گرم روٹی اور تازہ سبزیوں کا سلاد ہو تو کیا بات ہے۔