Home » Movie, Drama and Series Reviews » As The Crow Flies | A Turkish Web Series
As The Crow Flies
As The Crow Flies

As The Crow Flies | A Turkish Web Series

As The Crow Flies

As The Crow Flies

Genre: Crime, drama

No of episodes: 08

یہ ترکش ویب سیریز ہے جو نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوئی۔ کہانی کا موضوع ہے لالچ اور حسد۔ چاہے یہ لالچ پیسے کا ہو یا شہرت کا۔

کہانی کا موضوع ہے لالے کیران، جو ترکی کے مشہور نیوز چینل میں اینکر پرسن ہے۔ ایک ایسی صحافی، جو سنسنی پھیلانے سے زیادہ سچائی پر یقین رکھتی ہے۔ اس کا ماننا ہے کہ لوگ ہمیں سنتے ہیں، دیکھتے ہیں۔۔۔ ہم جو دکھاتے ہیں، وہ اس پر آنکھ بند کر کے یقین کر لیتے ہیں۔۔۔ سو ہم تھوڑی سی ٹی آر پی کے لیے ان کے اعتماد کو کیسے ٹھیس پہنچا سکتے ہیں؟

یہ قصہ ہے ”اصل“ کا۔۔۔ ایک ایسی لڑکی کی جو محنت سے زیادہ شارٹ کٹ یقین رکھتی ہے اور کامیابی حاصل کرنے اور مشہور ہونے کے لیے ہر ہتھکنڈہ استعمال کرتی ہے۔ وہ چاہتی ہے بس کسی طرح مشہور ہو جائے۔ لیکن محنت سے نہیں دوسروں کی ٹانگیں کھینچ کر، ان کو بدنام کر کے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا چاہتی ہے۔

اصل لالے کیران کو اپنا آئیڈیل مانتی ہے۔ اس جیسا بننا چاہتی ہے۔ لیکن اس جیسی صحافی نہیں بلکہ اس جتنی امیر، مشہور ہونا چاہتی ہے۔ وہ خود سے ہی لالے کو اپنے حریف سمجھ بیٹھتی ہے حالانکہ دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ لیکن وہ سمجھتی ہے کہ لالے اس کی شہرت کے راہ میں رکاوٹ ہے۔

وہ حسد میں شارٹ کٹ کے ذریعے کامیاب ہونے کے لیے لالے کے خلاف کیا کچھ کرتی ہے۔ وہ لالے کیران کو نیچا دکھانے میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے، اس کے لیے یہ سیریز دیکھ ڈالیں۔

As The Crow Flies

یہ سیریز نیٹفلیکس پر ہندی ڈب میں بھی موجود ہے۔

تبصرہ: عاقب رضا

You may also like other Blog of the contributer:

Parasite | The Korean Masterpiece

About Aqib Raza

Aqib Raza avidly review movies, dramas and series. He's good at analysis of all the genres of film, music and drama industry. He has a degree of BS in Administration. You can contact Aqib Raza aqib62571@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *