Home » Movie, Drama and Series Reviews » Dahmer: Monster The Jeffery Dahmer Story
Dahmer: Monster The Jeffery Dahmer Story
Dahmer: Monster The Jeffery Dahmer Story

Dahmer: Monster The Jeffery Dahmer Story

Dahmer: Monster The Jeffery Dahmer Story

Dahmer: Monster The Jeffrey Dahmer Story


(Based on real events)
Directed by: Rayyan Murphy
IMDB Rating: 8.3/10
Genre: Psychological Thriller
Episodes: 10

Main Character: Evan Peters

Dahmer

میں نے بہت سی کرائم سائیکالوجیکل تھرلر سیریز یا موویز دیکھی ہیں کیوں کہ مجھے ایسی سیریز اور موویز پسند ہیں۔لیکن یہ سیریز دیکھتے ہوئے مجھے خود عجیب سا محسوس ہوا۔ جیسے بندے کو الٹی آجائے گی۔

یہ کہانی سچے واقعے پر مبنی ہے۔ ۱۹۷۸ سے ۱۹۹۱ کے دوران ایک سیریل کلر گزرا۔ اس نے سولہ مردوں کو بڑے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔

Dahmer

اس سیریز میں جیفری کی بچپن سے لے کر جوانی تک زندگی دکھائی گئی ہے۔ جب جیفری پیدا ہونے والا تھا اس کی ماں تبھی سے اس سے نفرت کرتی تھی۔ وہ بچہ نہیں چاہتی تھی۔ اس کی ماں ڈپریشن کا مریضہ تھی۔ وہ تھراپی سینٹر جاتی تھی اور دوا کھاتی تاکہ کچھ سکون ملے۔

جیفری نے جب ہوش سنبھالا، اس نے اپنے ماں باپ کو لڑتے جھگڑتے ہی دیکھا۔ وہ ساری دنیا سے الگ تھلگ رہنے لگا۔ وہ دوست بناتا تھا نہ کسی سے گھلتا ملتا تھا۔ بچپن سے ہی اس نے غریب و غریب شوق پال لیے تھے۔ اگر اس کے ماں باپ لڑنے کی بجائے اس پر غور کرتے تو شاید سمجھ جاتے ہمارا بچہ مختلف ہے۔ کچھ ہے، جو غلط ہے۔ کوئی مسئلہ ہے جس کو حل ہونا چاہیئے۔

.

اسکول میں وہ سب بچوں سے الگ رہتا ہے۔ مرے ہوئے جانوروں کو کاٹنا، ان کے جسمانی اعضاء نکال کر دیکھنا اور ان کو اپنے ہاتھوں میں پکڑنا اس کو اچھا لگتا تھا۔ اس کام میں اسے سکون ملتا تھا۔ جانوروں سے شروع ہونے والا سلسلہ پھر انسانوں تک چلا۔

جب سب کو پتہ چلا، بہت دیر ہو چکی تھی۔ تب تک جیفری نے سولہ مردوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر کے ان کے جسمانی اعضاء نکال کر کے ان کو کھانا شروع کر دیا تھا۔ جب اس نے اپنا سترہواں شکار ڈھونڈا تو وہ پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اس نے آرام سے اقبالِ جرم کر لیا تھا۔

.

وہ ٹھیک ہونا چاہتا تھا، لیکن اسے کوئی سننے والا نہیں تھا۔ وہ پھوٹ پھوٹ کر روتا تھا۔ کئی بار اس نے اپنے باپ کو بتایا میں سب سے الگ ہوں۔ جو میں ہوں، ویسا بننا نہیں چاہتا۔ لیکن اس کے باپ نے اس کی باتوں پر کان نہیں دھرے۔ وہ سنبھل سکتا تھا لیکن اردگرد رہنے والوں کی وجہ سے نہیں سنبھل پایا۔

کسی نے غور ہی نہیں کیا کہ اس کی عجیب و غریب حرکتوں کے پیچھے کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔ سب اپنی دنیا میں مگن تھے تو جیفری نے الگ دنیا بنا لی۔ وہ لوگوں کو مارتا اور ان کے جسمانی اعضاء نکال کر کھا لیتا۔ اس کام سے اس کو خوشی اور سکون ملتا تھا۔ یوں یہ سلسلہ چلتا رہا اور لوگ مرتے گئے۔

دس اقساط پر مشتمل یہ سیریز کمزور دل افراد کے لیے ہرگز نہیں ہے۔ اس میں کچھ ایسے دلدوز مناظر ہیں جو دیکھنے والے کی طبیعت مکدر کر سکتے ہیں۔

جیفری کا کردار نبھانے والے ایکٹر ایوین پیٹرز نے بے حد شاندار اداکاری کی۔ آپ کو اس کے کردار سے خوف محسوس ہونے لگتا ہے۔ ایک دیکھ کر وحشت ہوتی ہے۔

سنا ہے ایوین پیٹرز نے جیفری کا کردار نبھانے کے لیے جیفری کے تمام انٹرویو سننے۔ بالکل اس جیسا حلیہ اپنایا تاکہ ناظرین کو وہ بالکل اصلی جیفری لگے اور وہ اس میں کامیاب بھی رہا۔ پوسٹر میں ایک طرف ایوین پیٹرز کی تصویر ہے اور دوسری طرف اصلی جیفری ڈیمر کی۔

Dahmer

اگر آپ رئیل کرائم تھریلر سیریز دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ سیریز پسند آئے گی۔ کمزور دل افراد اپنے ذمہ داری پر دیکھیں۔

تجزیہ کار: عاقب رضا

Previous Review of Aqib Raza Saas Bahu Achaar

About Aqib Raza

Aqib Raza avidly review movies, dramas and series. He's good at analysis of all the genres of film, music and drama industry. He has a degree of BS in Administration. You can contact Aqib Raza aqib62571@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *