Home » Movie, Drama and Series Reviews » Kamli – Pakistani Movie – Urdu Review
Kamli
Kamli

Kamli – Pakistani Movie – Urdu Review

Kamli

Kamli

Directed by: Sarmad Sultan Khoosat

Imdb rating of Kamli: 8.1/10

Cast of Kamli: Saba Qamar, Hamza Khawajah, Sania Saeed, Nimra Bucha, Omair Ran

سرمد سلطان کھوسٹ مجھے بطور ڈائریکٹر بہت پسند ہے اور صبا قمر تو پسندیدہ ترین ہے۔ جب سرمد اور صبا مل کر کچھ بنائیں، یقیناً وہ دیکھنے لائق ہو گا۔ ان کا ساتھ دینے کے لیے ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ ہوں، پھر کیا ہی بات ہے۔

.

کملی کا جب پہلا ٹیزر ریلیز ہوا اس نے تبھی متوجہ کر لیا تھا۔ مجھے اس فلم کا شدت سے انتظار تھا کہ کب آئے گی۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا اور کامیاب فلم قرار پائی۔ چونکہ ہمارے شہر میں کوئی سینما نہیں ہے تو فلم کا ڈیجیٹل ورژن ریلیز ہونے کا ایک لمبا انتظار کرنا پڑا۔ اب فلم ایچ ڈی رزلٹ میں آنلائن ریلیز کر دی گئی ہے۔

یہ فلم ہر کسی کے لیے نہیں ہے، نہ ہر کسی کو پسند آئے گی۔ یہ فلم ان کے لیے ہے جو ایک اچھی کہانی کے متلاشی ہیں۔ کملی میں کوئی آئٹم گانے یا رنگ برنگے سیٹ نظر نہیں آئیں گے۔ اس کو حقیقت سے قریب تر رکھ کر شوٹ کیا گیا۔

یہ نکاح نہیں، ایک کنواں ہے جس میں میری زندگی گلتی سڑتی جا رہی ہے۔

.

اس ایک مکالمے میں فلم کی پوری کہانی بیان کر دی گئی ہے۔

فلم کی کہانی ہر اس عورت کی کہانی ہے جو نہ جانے کتنے عرصے سے تنہائی اور ادھورے پن کا شکار ہے۔ جو اپنی جائز خواہشات کی تکمیل کے لیے اپنے لب سیئے ہوئے ہے کہ معاشرہ کیا کہے گا۔ جانے کتنی حنا ایسی ہوں گی جو زندگی کا ہر لمحہ یوں گھٹ کر جی رہی ہوں گی۔<br>کہانی ہے حنا کی جس کا شوہر آٹھ سال سے لاپتہ ہے۔ حنا خوبصورت ہے لیکن اس کی خوبصورتی کو تنہائی دھیرے دھیرے ختم کر رہی ہے۔

وہ کب تک طویل انتظار کی سولی پر لٹکی رہے گی۔ وہ کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی کہ عورت ہے اور معاشرہ کیا کہے گا۔ اپنی فطری خواہشات کا گلا گھونٹتی چلی جا رہی ہے۔ وہ کسی کے سامنے اپنی ضرورتوں کا اظہار نہیں کر سکتی۔ عورت ہونے کے باوصف وہ کچھ کہے گی تو بد کردار کہلائے گی۔ چاہے گھٹ گھٹ کر مر جائے لیکن صبر کرتی جائے اور زبان پر ایک لفظ نہ لائے۔

.

کہانی سکینہ کی بھی ہے جو حنا کی نند ہے اور نابینا ہے۔ وہ حنا کا دکھ سمجھتی ہے لیکن اس کی تنہائی حنا کا احساس کرنے سے روکتی ہے۔ ایک عورت اپنی غرض کے لیے دوسری عورت کی خواہشات قربان کرنے سے گریز نہیں کرتی۔

فلم کا کلائمکس نہایت ہی شاندار ہے۔ آخری دس پندرہ منٹ صبا اور ثانیہ سعید نے کیا شاندار اداکاری کی ہے۔ دیکھنے والے یقیناً اش اش کر اٹھے ہوں گے۔

فلم کی موسیقی بھی اچھی ہے۔ خاص کر عاطف اسلم اور ریشماں جی کا گانا مجھے بہت پسند آیا۔ یہ میرے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں شامل ہے۔

آپ کا شکوہ بجا ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں نہیں بنتیں۔ لیکن کملی ان فلموں سے ہٹ کر ایک بہت ہی پیاری فلم ہے۔ اس کو دیکھ مجھے محسوس ہوا اگر ایسی فلمیں بنتی رہیں تو پاکستانی فلمی صنعت بہت آگے جا سکتی ہے۔

اگر اوٹ پٹانگ گانوں اور بے ہودہ کامیڈی سے ہٹ کسی اچھے اسکرپٹ پر فلم بنائی جائے تو میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے اس فلم کی تشہیر کروں۔ جنہوں نے یہ فلم نہیں دیکھی، جلدی سے یہ ماسٹر پیس دیکھ لیں۔ جس بارہ مصالحے والی فلمیں پسند کرنے والے کملی مت دیکھیں۔

تجزیہ نگار: عاقب رضا

You also read previous review of the Author Black Bird

About Aqib Raza

Aqib Raza avidly review movies, dramas and series. He's good at analysis of all the genres of film, music and drama industry. He has a degree of BS in Public Relations. You can contact Aqib Raza aqib62571@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *