Home » Book & Literature Review » منہ وَل کعبے شریف – مستنصر حسین تارڑ – اردو تبصرہ

منہ وَل کعبے شریف – مستنصر حسین تارڑ – اردو تبصرہ

منہ ول کعبے شریف

تبصرۂ کتب

مُنہ وَل کعبے شریف از مستنصر حسین تارڑ

سدرہ جاوید کا تبصرہ

Follow
User Rating: 3.38 ( 2 votes)

منہ وَل کعبے شریف

مستنصر حسین تارڑ

مستنصر حسین سے رشتہ بہت پرانا ہے۔ جب ہم چھوٹے تھے تو یہ پی ٹی وی پر صبح کا پروگرام کرتے تھے۔ تب وہ خود کو سب بچوں کے چاچا کہلواتے تھے۔ ہم اسکول جانے سے پہلے پروگرام کا کچھ حصہ ہی دیکھ پاتے تھے۔ تاہم ان کا انداز بہت اپنائیت بھرا ہوتا تھا۔ ایسا لگتا تھا وہ صرف آپ سے ہی مخاطب ہیں۔ سو میں تو بہت زمانے سے ان کی مداح ہوں۔ ان کے متعدد سفر ناموں کا چرچا سن رکھا تھا۔ دل میں بہت خواہش بھی تھی ان کو پڑھنے کی۔ منہ وَل کعبے شریف ان کا انتقال ہو سفر نامہ حج ہے۔

۔

منہ وَل کعبے شریف میں تمام مناسکِ حج کا تفصیلی احوال موجود ہے۔ کعبہ کے طواف کی کیفیت اور پہلی بار اسے چھو کر محسوس کرنا۔ سعی کرتے وقت حضرت حاجرہ کی پریشانی کو محسوس کرنا۔۔۔ سب کچھ اتنے جامع اور خوبصورت انداز میں بیان ہوا ہے کہ آپ خود کو وہاں موجود پاٸیں گے۔ مستنصر صاحب کی ایک بہت اچھی بات ہے کہ وہ ساتھ ساتھ تاریخی حوالے بھی دیتے رہے۔ اس سے معلومات میں بہت اضافہ ہوا۔

مناسکِ حج کی بات کریں تو بلاشبہ یہ ایک مشکل اور صبر آزما فریضہ ہے۔ منٰی اور مزدلفہ میں قیام کے دوران کٹھن لمحات آتے ہیں۔ مگر ان میں بھی مزاح کا پہلو تلاش کرنا اور اتنے ہی لطیف انداز میں بیان کرنا مستنصر صاحب کا ہی خاصہ ہے۔ اس ے پہلے میں ان کی ”غار حرا میں ایک رات“ کا مطالعہ کر چکی ہوں۔ اب یہ منہ وَل کعبے شریف پڑھ کر مستنصر صاحب کی قسمت پر رشک آیا۔ وہ ان مقامات تک بھی پہنچ پائے، جو نبی کریم کی نسبت سے ہمارے لیے بہت عقیدت کے حامل ہیں۔ ساتھ ہی ایک ڈر بھی دامن گیر ہوا جب انہوں نے لکھا کہ یہ سب نشانیاں اب مٹائی جا رہی ہیں۔ معلوم نہیں جب ہم وہاں پہنچیں تو یہ سب دیکھ اور محسوس کر سکیں گے یا نہیں۔

۔

مستنصر صاحب کی کتب پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود سے باتیں کر رہے ہیں یا کسی بہت بے تکلف دوست سے۔ اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے وہ کسی بناوٹ کا سہارا نہیں لیتے۔ بلکہ یوں محسوس ہوتا ہے انہوں نے جو ہے جیسا ہے کی بنیاد پر آپ سے بیان کر دیا۔ مثلاً اس منہ وَل کعبے شریف میں حج کے دوران اس بات پر زور نہیں ہے کہ کتنی رقت طاری ہوئی۔ اس کے بر عکس یہ بتایا کہ ایک عام انسان، ایک مسلمان کیسا محسوس کرتا ہے۔۔۔ کیا سوالات اور خیالات اس کے ذہن میں آتے ہیں، ان کو سادہ طریقے سے لکھا ہے۔

منہ وَل کعبے شریف ان چند کتابوں میں سے ایک ہے جس کے مکمل ہونے کا آپ کو افسوس ہو گا۔ یہ ایک ایسا سفر نامہ ہے جو کتاب میں تو ختم ہو گا مگر آپ کو شوق سفر دے کر جائے گا۔ اس کتاب کو ضرور پڑھیے۔

تبصرہ نگار: سدرہ جاوید

فہمیدہ فرید خان تبصرہ بھی پڑھیں ہوشربا

About Sidra Javed

Sidra Javed is a home maker yet reading enthusiast. She loves reading different genres and likes to share her views with others, hoping this will inspire others to take up reading books. On the contrary she's interested in Calligraphy and Art too. She loves adding creativity and delicacy in food.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *