Home » Movie, Drama and Series Reviews » Saas Bahu Achaar | Indian Series | Review in Urdu
Saas Bahu Achaar
Saas Bahu Achaar

Saas Bahu Achaar | Indian Series | Review in Urdu


Saas Bahu Achaar

Saas Bahu Achaar

Imdb rating: 8.5/10
Total episodes: 06

Genre: Drama

آج صبح صبح ایک ساس بہو اچار پرائیویٹ لمیٹڈ سیریز دیکھ ڈالی جو اتنی مثبت اور مقصدیت سے بھرپور تھی کہ دیکھتے ہوئے چہرے پر مستقل مسکراہٹ رہی۔ یہ ایسے رشتوں کی کہانی تھی جن کو ہم عام زندگی میں ہمیشہ دشمن سمجھتے ہیں۔ چاہے وہ شوہر کی دوسری بیوی ہو یا ساس۔ یہ سیریز دیکھتے ہوئے محسوس ہوا کہ ساس بھی اچھی ہو سکتی ہے جو بیٹے سے زیادہ بہو کو چاہتی ہے۔ اس کے ناز اٹھاتی ہے۔

Saas Bahu Achaar

پچھلے کچھ سالوں سے

TVF (The Viral Fever)

کم بجٹ میں کافی اچھی سیریز بنا رہا ہے اور دیکھنے والے کو لگتا ہے یہ اس کی ہی کہانی ہے۔ گلک، پنچایت، کوٹہ فیکٹری وغیرہ اس کی بہترین مثال ہیں۔ ایک سیریز یا مووی بنا کسی بڑی کاسٹ اور گلیمر کے بھی بہترین بن سکتی ہے، اگر اس کی کہانی اچھی ہو۔ جس کو دیکھتے ہوئے لوگ اپنا آپ اس کہانی سے ریلیٹ کر سکیں۔ ساس بہو اچار پرائیویٹ لمیٹڈ سیریز میں کافی سارے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Women Empowerment

ایک ایسی عورت کی کہانی جو پڑھی لکھی نہیں تھی۔ اس کے پاس کوئی ہنر بھی نہیں تھا۔ اس کو لگتا تھا شوہر موجود ہے جو سب ضرورتیں پوری کر دیتا ہے۔ زندگی اچھے سے گزر رہی ہے، اور کیا چاہیئے۔ لیکن حالات ایک سے نہیں رہتے۔ ایک ایسا وقت بھی آیا جب شوہر ساتھ تھا، نہ ہاتھ میں کوئی ڈگری یا ہنر۔ زندہ رہنے کے لیے دو وقت کی روٹی تو چاہیئے۔ پھر اکیلی عورت معاشرے میں سروائیو کیسے کرے گی؟؟
ایسے میں اسے ایک ہی کام آتا تھا، اور وہ تھا اچار بنانا۔ اب چار بنانا تو آتا تھا لیکن اس کو بیچے گی کیسے؟؟

بڑے پیمانے پر بنانے کے لیے پیسے کدھر سے آئیں گے؟؟

پھر اپنا آپ کیسے منوایا جائے؟؟ جہاں آپ کے راستے میں سو لوگ روڑے اٹکانے والے ہوں۔ ایک معمولی عورت کا خواب ہے، کامیاب بزنس وومن بننے کا۔۔۔

اس کا یہ خواب کیسے پورا ہو گا؟؟

یہ جاننے کے لیے سیریز دیکھیے۔

Saas Bahu Achaar

یقیناً آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
اگر آپ کوئی چھوٹے پیمانے پر اپنا کوئی کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ لیکن ڈرتے ہیں کہ منزل کا نہیں پتہ تو یہ سیریز آپ کے لیے مددگار ثابت ہو گی۔

تعلیم و ہنر

اس سیریز کی جو دوسری اہم بات تھی وہ ہے تعلیم اور ہنر کی اہمیت۔ ہر ایک کو اپنے بچوں کو تعلیم دلوانی چاہیئے، خاص کر بیٹیوں کو۔۔۔ ان کو یہ خواب نہ دکھائے جائیں کہ کوئی شہزادہ آئے گا اور تمہارے سارے مسئلے حل کر دے گا۔ کوئی بھی دوسرا انسان آپ کے مسائل حل نہیں کر سکتا، جب تک آپ خود کوشش نہ کریں۔ تعلیم نہیں دلوا سکتے تو اپنے بچوں کو کوئی ہنر سکھا دیں۔۔۔ تاکہ جب کوئی مشکل وقت آئے بجائے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے اپنے لیے خود کچھ کر سکیں۔

رشتے

ساس بہو کو ہمیشہ ایک روایتی رشتہ سمجھا جاتا ہے۔ بہو کو لگتا ہے ساس اس کی دشمن ہے۔۔۔ ساس کو لگتا ہے بہو میری دشمن ہے۔ بنا کسی کو جانے ایک دوسرے کے لیے اپنے دل میں نفرت پال لیتے ہیں۔ ان رشتوں کو وقت نہیں دیتے۔۔۔ سمجھتے نہیں ہیں۔ اس سیریز میں ساس بہو کی ایسی جوڑی دکھائی گئی ہے جسے دیکھ کر آپ خوشی محسوس کریں گے۔ اگر ہم ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔۔۔ ایک دوسرے کو موقع دیں تو یہی رشتے جو زہر لگتے ہیں وہی شہد لگیں گے۔ تو پھر دیر کس بات کی ہے، جلدی سے یہ سیریز دیکھ ڈالیں۔

Saas Bahu Achaar

جو آپ کے، میرے بلکہ ہر گھر کی کہانی ہے۔ ایک نئے زاویہ اچھا سوچنے کے ساتھ آپ کی زندگی میں بہت ساری خوش امیدی بھی بھر دے گا۔

تبصرہ: عاقب رضا

Contributor’s Previous Blog As The Crow Flies

About Aqib Raza

Aqib Raza avidly review movies, dramas and series. He's good at analysis of all the genres of film, music and drama industry. He has a degree of BS in Administration. You can contact Aqib Raza aqib62571@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *