Home » Movie, Drama and Series Reviews » Soorarai Pottru (Urdu Review) – An Inspiring Role Played by Suriya

Soorarai Pottru (Urdu Review) – An Inspiring Role Played by Suriya

Soorarai Pottru

Movie

Soorarai Pottru - شجاعت

The film based on true inspiring story of G. R. Gopinath.

Follow
User Rating: 4.13 ( 5 votes)

Film: Soorarai Pottru
Directed by: Sudha Kongara Prasad
My rating: 8/10
Genre: Drama
Cast: Suriya, Aparna Balamurali, Paresh Rawal


اکثر لوگ جنوبی بھارتی موویز کا نام سنتے ہیں تو ان کے ذہن میں فوراً حقیقت سے دور ایکشن سین آتے ہیں۔ اس میں ہیرو ایک مکے سے تیس لوگوں کو مار دیتا ہے۔ یا ایک ہاتھ سے درخت جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔ شروع میں ان فلموں کے بارے میں میرے بھی یہی خیالات تھے۔ لیکن جنوبی بھارتی میں حقیقت سے دور، ایکشن سے بھرپور فلموں کے علاوہ بہت اچھی کہانیاں بھی موجود ہیں۔
ان فلموں کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بالی وڈ کی تقریباً ہر دوسری فلم جنوبی بھارتی فلم کا چربہ بن رہی ہے۔

۔


بات کرتا ہوں اس فلم کی جو رات کو دیکھی۔ اس کی کہانی بہت زبردست لگی۔ مرکزی کردار کی اداکاری بہت جاندار تھی۔
یہ بائیو پک ایئر لائن کے بانی کی ہے۔ ایک ایسے انسان کی کہانی ہے جو ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوا۔ وہاں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں تھیں۔ بجلی تھی نہ پانی کا انتظام۔ ریلوے ٹریک تھا لیکن وہاں ریل رکتی نہیں تھی۔

Soorarai Pottru

جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہ ہوں، وہاں سے تعلق رکھنے والا لڑکا اپنی ایئر لائن بنانے کا خواب دیکھتا ہے۔ وہ اپنی خواہش پورا کرنے کے لیے سر توڑ کوشش کرتا ہے۔ یہ سب نا ممکن سا لگتا تھا۔ لیکن اس لڑکے نے یہ ممکن کر دکھایا۔

اس نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا۔ مافیا سے لڑا اور ایک ایسی ایئر لائن بنائی جس میں ایک غریب مزدور بھی سفر کر سکیں۔ وہ مزدور جو کبھی ٹرین پر نہ بیٹھا ہو، لڑکے نے اسے جہاز میں بٹھانے کا خواب دیکھا۔ پھر اسے پورا کرنے کے لیے ان تھک محنت کی۔
اس فلم میں ایک غریب کسان کے بیٹے کی جدوجہد کو دکھایا ہے۔ وہ غریبوں کو بھی وہی سہولیات فراہم کرنا چاہتا تھا جو امیروں کو میسر تھیں۔
اس کی نظر میں غریب امیر سب ایک جیسے تھے۔ پھر غریب کیوں ترستا رہے۔ وہ کیوں اپنے خواب پورے نہ کرے۔
ایک بہت اچھی اور موٹیوشنل فلم۔۔۔ جلدی سے یہ فلم دیکھ ڈالیں۔

Soorarai Pottru


یاد رہے یہ فلم 93 آسکر ایوارڈ کے لیے یہ بھارت کی طرف آفیشل انٹری تھی۔
یہ فلم ایمازون پرائم پر دستیاب ہے۔

عاقب رضا کا گزشتہ تبصرہ مہارانی: ایک ان پڑھ خاتون سے ریاست کی طاقت ور عورت بننے کی کہانی

About Aqib Raza

Aqib Raza avidly review movies, dramas and series. He's good at analysis of all the genres of film, music and drama industry. He has a degree of BS in Administration. You can contact Aqib Raza aqib62571@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *