Home » Movie, Drama and Series Reviews » The Sky is Pink – A Story of Life, Love and Loss
The Sky is Pink
The Sky is Pink

The Sky is Pink – A Story of Life, Love and Loss

The Sky is Pink

The Sky is Pink

Genre: biographical Drama

Starring: Priyanka Chopra, Zaira Waseem, Farhan Akhtar

Imdb rating of The Sky is Pink: 7.6/10

ایک بہترین فلم، جسے دیکھ کر دل چاہے کہ کبھی ختم نہ ہو۔ بس چلتی جائے اگر کسی کو معلوم ہو کہ میں نے دس سال بعد دو دن بعد اس نے مر جانا ہے تو دنیا کا سارا نظام بدل جائے، ساری ترجیحات بدل جائیں۔

اگر آپ کسی مریض کو تڑپتا دیکھیں جس کو سانس نہ آ رہی ہو اور جس کے لیے نجات کا راستہ صرف موت ہو۔ فلم میں بھی کچھ ایسا ہے۔ کسی کے لیے موت نجات کا ذریعہ بنی تو کسی کے لیے غم کا سبب۔

.

فلم کی کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔ فلم کی کہانی ایک لڑکی عائشہ چوہدری (زائرہ وسیم) کی ہے جو ایک جان لیوا مرض میں مبتلا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک باپ کی جو دن رات اولاد کے لیے محنت کرتا رہا تاکہ اپنی اولاد کو ہر تکلیف سے بچا سکے۔ یہ فلم قصہ ہے ایک ماں کا جس کی زندگی کا مقصد اس کی اولاد ہے۔ خاص کر اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے وہ ہر حد سے گزر جانے کو تیار ہے۔

موت سے زیادہ ماں باپ اپنی اولاد کی زندگی بچانے کے لیے جو جدوجہد دکھائی گی وہ ناقابل بیان ہے۔ فلم دیکھتے ہوئے کئی جگہوں پر میری آنکھیں آنسوؤں سے بھیگی ہیں۔ اگر اداکاری کی بات کی جائے تو زائرہ وسیم نے بہت زبردست کام کیا ہے۔ اس سے پہلے زائرہ کی دنگل مووی دیکھ چکا تھا۔ لیکن اس فلم میں اس نے کمال کر دیا۔ فرحان اختر اور پریانکا چوپڑا نے اپنے کرداروں ساتھ خوب انصاف کیا۔ حساس دل والے افراد اپنے رسک پہ دیکھیں کیوں کہ وہ خود کو رونے سے روک نہ پائیں گے۔

ٹبصرہ نگار: عاقب رضا

Previous Blog Jewel in the Palace

About Aqib Raza

Aqib Raza avidly review movies, dramas and series. He's good at analysis of all the genres of film, music and drama industry. He has a degree of BS in Administration. You can contact Aqib Raza aqib62571@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *